کراچی میں تھڈو ڈیم کے پشتے ٹوٹنے سے سیلابی ریلا شہر میں داخل

وسیع علاقہ زیر آب آگیا اور کئی گوٹھ ڈوب گئے، مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور


ویب ڈیسک July 30, 2019
وسیع علاقہ زیر آب آگیا اور کئی گوٹھ ڈوب گئے، مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور فوٹو:فائل

کراچی میں دو روز سے جاری شدید بارش کے نتیجے میں تھڈو ڈیم بھر گیا جس کے نتیجے میں اس کے پشتے ٹوٹ گئے اور پانی کا ریلا ناردرن بائی پاس کے قریب سپر ہائی وے پر داخل ہوگیا۔

پانی کا ریلا داخل ہونے سے کراچی سے حیدرآباد جانے والے سپرہائی وے کی ایک سڑک بند ہوگئی اور دوسری سڑک پر دو رویہ کو ٹریفک چلایا جارہا ہے۔ ہائی وے اور ناردرن بائی پاس کے اطراف کا وسیع علاقہ زیر آب آگیا ہے اور کئی گوٹھ ڈوب گئے ہیں جس کے نتیجے میں کئی گوٹھوں کے مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

سیلابی ریلہ میں موٹر وے کا دفتر بھی پانی سے بھر گیا ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن اور تیسر ٹاؤن کے مکین مشکلات کا شکار ہوگئے۔ ریلہ سبزی منڈی تک جاپہنچا ہے اور اب سعدی گارڈن کا رخ کررہا ہے، اگر اسے نہ روکا گیا تو سہراب گوٹھ تک پہنچنے کا خطرہ ہے۔

https://twitter.com/khalid_pk/status/1156119316263264257

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ پانی کو شہری آبادی میں داخل ہونے سے روکنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں اور اسے برساتی نالوں کے راستہ سے لیاری ندی کی جانب موڑا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کراچی میں اربن فلڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا تھا لیکن انتظامیہ نے روایتی غفلت کا مظاہرہ کیا۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/OPnNews1/videos/1892423507745070/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں