وزیراعظم نے روٹی مہنگی ہونے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم کو پیٹرولیم ڈویژن اور وزارت غذائی تحفظ کے وزرا بریفنگ دیں گے


ویب ڈیسک July 30, 2019
وزیراعظم کو پیٹرولیم ڈویژن اور وزارت غذائی تحفظ کے وزرا بریفنگ دیں گے فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے روٹی مہنگی ہونے کے مسئلے پر پیٹرولیم ڈویژن، وزارت غذائی تحفظ اور دیگر اداروں کے وزرا اور افسران کو طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی کہ فلور ملز مالکان کتنا منافع لے رہے ہیں اور بنیادی انسانی ضرورت روٹی مہنگی ہونے میں ان کا کیا کردار ہے۔ وزیراعظم کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد ملک بھر میں روٹی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں