وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
سزایافتہ شخص کو سرکاری اجلاس کی صدارت کی اجازت دینے پر وزیراعظم توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، قرارداد کا متن
وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیرترین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے گئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین مسلسل سرکاری اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں اور انہیں وزراء سے زیادہ پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزراء پر ایک نااہل شخص کو ترجیحی دینا آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جہانگیر ترین گزشتہ گیارہ ماہ سے مسلسل سرکاری اجلاسوں کی وزیر اعظم کے مشیر زراعت کے طور پر صدارت کررہے ہیں۔ اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے سزایافتہ شخص کو سرکاری اجلاس کی صدارت کی اجازت دینے پر وزیراعظم عمران خان بھی توہین عدالت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین کی کابینہ و سرکاری اجلاسوں میں موجودگی پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کئی مرتبہ اعتراض اٹھا چکے ہیں۔ لہذا پنجاب کا یہ مقدس ایوان سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور نا اہل جہانگیرترین کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ایک نااہل شخص کی جانب سے صوبائی وزراء کی موجودگی میں اجلاس کی صدارت اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی توہین کے مترادف ہے۔