ون ڈے میں بھی پہلی پوزیشن‘جنوبی افریقہ نے تاریخ رقم کردی

بھارت 120 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور انگلش ٹیم 118 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے.


Sports Desk August 30, 2012
بھارت 120 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور انگلش ٹیم 118 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے. فوٹو فائل

KARACHI: ٹیسٹ اور ٹوئنٹی20 کے بعد جنوبی افریقہ نے ون ڈے میں بھی آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن لیکر تاریخ رقم کردی، وہ بیک وقت تینوں فارمیٹس میں ورلڈ نمبرون بننے والا پہلا ملک بن گئے، پروٹیز نے یہ اعزاز انگلینڈ کو جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میں 80رنز سے شکست دیکر حاصل کیا، اس کامیابی کے بعد پروٹیز ون ڈے رینکنگ میں 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہوگئے۔

بھارت 120 پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور انگلش ٹیم 118 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اس سے پہلے گریم اسمتھ الیون نے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کومات دیکر ان کی پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی تھی، رینکنگ میں پہلی پوزیشن پانے کے حوالے سے جنوبی افریقہ کے لیے اگست کا مہینہ مبارک ثابت ہوا، رواں برس 8 اگست کوہونے والی اپ ڈیٹ میں پروٹیز ٹی 20 کی بھی نمبر ایک بنے، علاوہ ازیں منگل کی شب انگلینڈ کی ٹیم فتح کیلیے 288رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 40.4 اوورز میں 207 رنز پر ہمت ہاربیٹھی، ای ین بیل اور سمت پٹیل یکساں طور پر 45،45رنز بناکر نمایاں رہے،

ایون مورگن 27 ، جوناتھن ٹروٹ 23 اور کریگ کیسویٹر 20رنز سے آگے نہیں بڑھ پاہکئے، مورن مورکل، وین پارنیل اور روبن پیٹرسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس لوٹایا، پروٹیز نے ہاشم آملا کے 150رنز کی تقویت پاتے ہوئے 5وکٹ پر 287رنز بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں