پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے 90 پیسے تک مہنگی ہونے کاامکان

پیٹرول 5.15 روپے، لائٹ ڈیزل 8.90 روپے اور مٹی کا تیل 5.38 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری ارسال


ویب ڈیسک July 30, 2019
نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا فوٹو: فائل

اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسے تک اضافے کی سمری بھجوادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ ماہ ایک مرتبہ پھر پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری بھی بھجوادی ہے۔ جس میں پیٹرول 5 روپے 15 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ 31 جولائی کو اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر غور کرے گی اور قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے وزیر اعظم کی منظوری سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں