حصص مارکیٹ مندی کا شکار 176 پوائنٹس کی کمی

انڈیکس 23066 ہو گیا، 219 کمپنیوں کے دام گر گئے، 78 ارب 74 کروڑ روپے کا نقصان


Business Reporter September 18, 2013
۔فوٹو: فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتارچڑھاؤ کے بعد دوبارہ مندی کے اثرات غالب رہے ۔

جس سے انڈیکس کی23200 اور 23100 کی دوحدیں بیک گرگئیں، 63.37 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 78 ارب 74 کروڑ50 لاکھ86 ہزار859 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ سیمنٹ سیکٹر سے متعلق سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے جس کی وجہ سے بیشتر سیمنٹ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، اسی طرح حب پاور کمپنی کی کارکردگی بھی کمزور رہی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود 0.5 فیصد بڑھنے کے منفی اثرات اب کیپٹل مارکیٹ میں ظاہر ہونا شروع ہوئے ہیں جو رواں ہفتے کے دیگر کاروباری سیشنز میں جاری رہیں گے، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر35 لاکھ13 ہزار73 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جس سے ایک موقع پر 137.68 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس کی 23300 کی حد بحال ہوگئی تھی لیکن پرافٹ ٹیکنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان اور مختصرمدتی سرمایہ کاری حکمت عملی کی وجہ سے مذکورہ تیزی زیادہ برقرار نہ رہ سکی ۔



کیونکہ اس دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے11 لاکھ56 ہزار 174 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے6 لاکھ 47 ہزار404 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے12 لاکھ 18 ہزار560 ڈالراور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے4 لاکھ 90 ہزار935 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیاگیا جس سے تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 176.18 پوائنٹس کی کمی سے 23066.50 ہوگیا۔

جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 228.96 پوائنٹس کی کمی سے 17727.97 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس447 پوائنٹس کی کمی سے 39098.97 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت7.77 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر22 کروڑ39 لاکھ74 ہزار 620 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار344 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 107 کے بھاؤ میں اضافہ 219 کے داموں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے بھاؤ41.63 روپے بڑھ کر 874.27 روپے اور باٹا پاکستان کے بھاؤ30 روپے بڑھ کر1830 روپے ہو گئے جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاؤ 90 روپے کم ہو کر 5960 روپے اور وائتھ پاکستان کے بھاؤ23.07 روپے کم ہوکر3477.60 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں