ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی‘ پاکستان کی ’اے‘ ٹیم کو قطربھجوانےکا فیصلہ

کینگروز کے دیس جانے والی ٹیم میں بھی سینئرز کی بجائے نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔


PPI August 30, 2012
کینگروز کے دیس جانے والی ٹیم میں بھی سینئرز کی بجائے نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ فوٹو: اے ایف پی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ہاکی فیڈریشن نے اے ٹیم کو قطر بھجوانے کا فیصلہ کر لیا، ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی بھی رواں سال دسمبر میں کھیلی جائے گی جبکہ دسمبر میں ہی ورلڈ ہاکی چیمپئنز ٹرافی بھی آسٹریلیا میں شیڈول کی گئی ہے، جس میں بھی پاکستان کو شرکت کا موقع ملے گا،

پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق دوحہ میں کھیلے جانے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں 'اے' ٹیم جبکہ آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کو بھیجا جائے گا،کینگروز کے دیس جانے والی ٹیم میں بھی سینئرز کی بجائے نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں