حکومتی کوششیں بے سود ڈالر پہلی بار 106 روپے کا ہو گیا

ڈالر اوپن مارکیٹ 20 تا 50، انٹر بینک میں 17 پیسے مہنگا ہو کر 105.27 روپے کا ہو گیا


Business Reporter September 18, 2013
فوٹو: فائل

حکومت کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا اور امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافے نے پاکستان کی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیتے ہیں۔

تجارتی بینکوں کے درمیان امریکی ڈالر 105.27 روپے کی بلند ترین قیمت پر لین دین ہوا اس طرح سے انٹربینک کی سطح پر روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدرمزید 17 پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی ڈیمانڈ برقرار رہی جس کی وجہ سے ملکی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ کر 106 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔



اس طرح سے اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر 20 پیسے تا 50 پیسے بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی بحالی کی کوششیں، آئی ایم ایف کا قرضہ اور ترسیلات زر میں اضافہ بھی امریکی ڈالر کو آگے بڑھنے سے نہ روک سکا، یہی وجہ ہے کہ نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں