اسٹیٹ بینک کی بجٹ فنانسنگ784ارب سے تجاوز

ایک ہفتے کے دوران حکومت نے مرکزی بینک سے212ارب 72کروڑروپے قرض لیا


Business Reporter September 18, 2013
فوٹو: فائل

حکومت کا بجٹ خسارے کے لیے مرکزی بینک پر انحصار مسلسل بڑھتا جارہا ہے، ایک ہفتے کے دوران حکومت نے اسٹیٹ بینک سے 212 ارب 72 کروڑ روپے قرض لیا ۔

جس کے بعد رواں مالی سال کے آغاز سے ستمبر کے پہلے ہفتے تک اسٹیٹ بینک سے لیے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 784 ارب 17 کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال بجٹ سپورٹ کے لیے اسٹیٹ بینک سے 784 ارب 17کروڑ روپے حاصل کیے گئے جبکہ اسی عرصے کے دوران کمرشل بینکوں سے قرض لینے کے بجائے انہیں 492ارب روپے واپس کیے گئے، گزشتہ سال حکومت نے کمرشل بینکوں سے 326 ارب 24 کروڑ روپے حاصل کیے تھے۔



تاہم رواں مالی سال کے آغاز سے ہی حکومت نے کمرشل بینکوں کے بجائے مرکزی بینک سے قرض حاصل کیا، گزشتہ ہفتے نجی شعبے کی جانب سے بھی مزید 2ارب روپے کی واپسی ریکارڈ کی گئی۔ 6ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک نجی شعبے نے 58 ارب 19کروڑ روپے بینکاری نظام میں واپس لوٹا دیے۔

واضح گورنر اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی بیان میں کہاتھا کہ شرح سود میں اضافے کے بعد بینک نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں دلچسپی بڑھائیں گے تاہم جب تک انفرااسٹرکچر جس میں بجلی اور گیس کی فراہمی، امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوگی نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔ دوسری جانب تاجروں کے مطابق شرح سود میں اضافہ نئے قرضوں کی راہ میں مزید مشکلات حائل کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |