50 لاکھ سے زائد کی جائیداد کیش خریدنے پر 5 فیصد جرمانہ ہوگا ایف بی آر

ادائیگی بذریعہ بینکنگ ہوگی،10 لاکھ سے اوپرجائیداد خریداری کی کیش ادائیگی پرکوئی مالی سہولت نہیں ملے گی

بیرون ملک سے 50 لاکھ سالانہ سے زائد بھجوانے پر ذرائع بتانا ہونگے، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترامیم کا وضاحتی سرکلر جاری (فوٹو: فائل)

ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں ترامیم کی وضاحت کا سرکلر جاری کر دیا جس میں ایف بی آر نے بینکوں کے ذریعے جائیداد خریدنے کے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے اور ترمیم شدہ قانون کے مطابق اب 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر منقولہ جائیداد نقد ادائیگی کے بجائے بذریعہ بینکنگ خریدے جا سکی گی،اگر یہ طریقہ کار اختیار نہ کیا گیا تو جائیداد کی مجموعی قیمت کا 5 فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

ایف بی آر اس ضمن میں تمام الاؤنسز کو آمدنی تصور کرے گا،آمدن بتانے سے استثنیٰ کی حد ایک کروڑ روپے سے کم کرکے50 لاکھ روپے سالانہ کردی، آئندہ بیرون ملک سے 50 لاکھ روپے سالانہ سے زائد رقم بھجوانے پر ذرائع آمدنی بتانا ہوں گے جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں ، آئل ریفائنریز اور سوئی گیس کمپنیوں ،کھاد کے ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور آن لائن مارکیٹنگ کرنے والوں پر0.75 فیصد ، فارماسوٹیکل ڈسٹری پراڈکٹس( ادویات) کے ڈسٹری بیوٹرز، فاسٹ موونگ کنذیومر گڈز ، سگریٹ ڈسٹری بیوٹرز، رائس ملز و رائس ڈیلرز، فلو ملز پر صفر اعشاریہ پچیس فیصد جبکہ رجسٹرڈ موٹر سائیکل ڈیلرز پر صفر اعشاریہ تین فیصد اور دیگر تمام ڈیلرز پر ڈیڑھ فیصدٹرن اوور ٹیکس لاگو کردیا ہے جس میں تمام متعلقہ فیلڈ فارمشنز اور دیگر اداروں و محکموں پر واضع کیا گیا ہے کہ سرکلر میں وضاحت کے ساتھ بتائے گئے طریقہ کار اور شرح کے مطابق انکم ٹیکس اور ود ہولڈنگ انکم ٹیکس کی کٹوتی کرکے قومی خزانے میں جمع کر ائی جائے۔


سرکلر میں غیر ملکی اثاثہ جات اور بیرون ملک چھپائے گئے اثاثہ جات کی تعریف شامل کی گئی ہے ۔سرکلر کے مطابق بیرون ملک چھپائے گئے اثاثہ جات کی مالیت پر 200فیصد جرمانہ عائد کیا جا سکے گا ،بیرون ملک اثاثہ چھپانے والوں کے فرار کے شک پر مقامی اثاثے 4ماہ تک کیلئے ضبط کیے جا سکیں گے۔

سرکلر کے مطابق ،بیرون ملک اثاثہ جات کی مالیت غلط ظاہر کرنے پر تین لاکھ جرمانہ اور 5 لاکھ قید کی سزا ہو سکے گی ،بیرون ملک اثاثہ چھپانے کی معاونت کرنے والوں کے خلاف تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، رئیل سٹیٹ آمدن پر ٹیکس شرح بھی جاری کر دی گئی ہے ، سرکلر کے مطابق پلاٹ پر 8سال اور مکان کی 4سال کے دوران فروخت پر 75 منافع پر گین ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
Load Next Story