پولیس نے راولپنڈی میں فوجی طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی

وفاقی پولیس کے ہومی سائیڈ یونٹ کی ٹیم واقعے کی تحقیقات کرے گی۔


ویب ڈیسک July 31, 2019
وفاقی پولیس کے ہومی سائیڈ یونٹ کی ٹیم واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

وفاقی پولیس نے موہڑہ کلو کے کنترالی گاؤں میں آرمی ایوی ایشن کے طیارے کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔

زرائع کے مطابق یہ رپورٹ شہری عبدالحمید کی مدعیت میں تھانہ سہالہ میں درج کی گئی ہے جن کے گھرانے کے 9 افراد اس واقعے میں شہید ہوئے۔ انسپکڑ کمال کی سربراہی میں وفاقی پولیس کے ہومی سائیڈ یونٹ کی ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں پاک آرمی کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، 2 پائلٹس سمیت 18 افراد جاں بحق

راولپنڈی میں گزشتہ روز آرمی کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ شہداء میں 2 پائلٹس سمیت فوج کے 5 اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 14 عام شہری شامل ہیں۔

حادثے میں جمیل نامی شہری کے خاندان کے تین افراد اور شمس الدین کے خاندان کے دو افراد شہید ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں