شادی کارڈ چھپ جانے کے باوجود بھی سلمان خان کی شادی کیوں نہ ہوسکی

بالی ووڈ سپراسٹار نے ’سلمان خان شادی تو کیا دوستی کے قابل بھی نہیں‘ کہہ کر شادی سے انکار کردیا


ویب ڈیسک July 31, 2019
سنگیتا بجلانی نے ’سلمان خان شادی تو کیا دوستی کے قابل بھی نہیں‘ کہہ کر شادی سے انکار کردیا۔ (فوٹو: فائل)

اپنی نئی 'مبینہ گرل فرینڈ' لولیا وانتر کو ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں دینے کی افواہوں کے باعث بالی ووڈ کے سلطان، سلمان خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں لیکن اسی کے ساتھ آج سے تقریباً پچیس سال پہلے ہونے والے ایک واقعے کا چرچا بھی ایک بار پھر ہونے لگا ہے جب سلّو بھائی کی شادی کے کارڈ تک چھپ چکے تھے لیکن پھر بھی ان کی شادی نہ ہوسکی۔

یہ 1994 کی دہائی کا واقعہ ہے جب اُس زمانے کی سپر اسٹار اور فلم تری دیو میں ''اوئے اوئے گرل'' کی حیثیت سے شہرت حاصل کرنے والی دراز قامت بالی ووڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی اور 'دنیا کے وجیہ ترین مرد' سلمان خان کی قربتیں بڑھتے بڑھتے اس مقام پر آن پہنچیں کہ جب دونوں نے آپس میں شادی کا فیصلہ کرلیا۔

سلمان خان کے والد سلیم خان اور سوتیلی ماں ہیلن بھی اس رشتے پر خوش تھے۔ شادی کارڈ بھی تقسیم کیے جاچکے تھے لیکن عین وقت پر سنگیتا بجلانی نے سلمان خان پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے شادی سے انکار کردیا۔ اُن دنوں سلمان خان اور پاکستانی نژاد بالی ووڈ اداکارہ سومی علی میں عشق کے چرچے عروج پر تھے، جو درست بھی تھے۔

اسی بناء پر سنگیتا بجلانی نے سلمان خان سے شادی کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ سلمان خان شادی تو کیا دوستی کے قابل نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس واقعے کے بعد سلمان خان کسی بھی دوسری لڑکی کے ساتھ گھر بسانے کی حد تک سنجیدہ نہیں ہوسکے۔

دیکھنا یہ ہے کہ کیا لولیا وانتر سے سلمان خان کا رشتہ، شادی کے بندھن تک پہنچ پائے گا یا نہیں؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |