چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جمہوریت اور آئین کی فتح ہوگی شہبازشریف

حکمرانوں کی نیت خراب ہے لیکن وہ غیرآئینی و غیرجمہوری طرز عمل سے باز رہیں، صدر مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک July 31, 2019
اپوزیشن متحد ہے، شہبازشریف فوٹو: فائل

KARACHI: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جمہوریت اور آئین کی فتح ہوگی۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی سینیٹرز کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس کے دوران شہباز شریف نے سینیٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن متحد ہے، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں جمہوریت اور آئین کی فتح ہوگی کیونکہ اپوزیشن کو واضح اکثریت حاصل ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سینیٹ میں پارٹی نمائندگی کی بنیاد پر اپوزیشن کی جیت میں کوئی رکاوٹ نہیں لیکن حکمرانوں کی نیت خراب ہے، وہ غیرآئینی و غیرجمہوری طرز عمل سے باز رہیں۔

اس موقع پر (ن) لیگی سینیٹرز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں