کراچی کی مویشی منڈی زیر آب آگئی 100 سے زائد گائیں ہلاک

سیلابی ریلا آتے ہی انتظامیہ غائب، درجنوں گائے سر تک پانی میں ڈوبی ہیں جن کے مرنے کا خدشہ ہے

سیلابی ریلا آتے ہی انتظامیہ غائب، درجنوں گائے سر تک پانی میں ڈوبی ہیں جن کے مرنے کا خدشہ ہے فوٹو:فائل

کراچی میں لٹھ اور تھڈو ڈیم میں شگاف پڑنے سے سپرہائی وے سے متصل رہائشی علاقے اور مویشی منڈی کا بڑا حصہ زیر آب آگیا جس کے نتیجے میں قربانی کے لیے لائی گئی درجنوں گائیں مرگئیں۔

مویشی منڈی کے ایک بیوپاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ ڈھرکی سے 35 جانور منڈی لایا تھا جہاں اس نے 80 ہزار روپے میں جگہ حاصل کی، انتظامیہ نے جگہ دیتے وقت تمام سہولتیں دینے کا وعدہ کیا تاہم سیلاب کے آتے ہی انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی۔

بیوپاری نے بتایا کہ وہ اپنی 10 گائے بمشکل پانی سے نکال سکا ہے جبکہ باقی گائیں اور کھانے پینے کا سامان وہیں پھنسا ہوا ہے۔




گھوٹکی کے بیوپاری کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث 100 کے قریب گائے مرچکی ہیں جبکہ درجنوں گائے سر تک پانی میں ڈوبی ہیں جن کے مرنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مویشی منڈی میں کیچڑ ہی کیچڑ، جگہ جگہ تالاب بن گئے

مویشی منڈی کے کوآرڈینیٹر نے ایکسپریس کو بتایا کہ بعض بلاکس کے کوئی پیسے نہیں لیے گئے اور بیوپاریوں کو جگہ مفت دی گئی ہے جبکہ مویشیوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے ہمارے رضاکار موجود ہیں، متعدد بیوپاریوں کی من مانی کے باعث ان کے جانور پانی میں پھنس گئے ہیں۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/PakistanShahidHussain/videos/2258020300963597/"]
Load Next Story