دبئی کے حکمران کی اہلیہ نے شوہر کیخلاف برطانوی عدالت سے رجوع کرلیا

شہزادی نے جبری طور پر شوہر کے ساتھ رہنے اور بچوں کی فلاح و بہبود کے قانون کے تحت عدالت سے رجوع کیا


ویب ڈیسک July 31, 2019
شہزادی نے جبری طور پر شوہر کے ساتھ رہنے اور بچوں کی فلاح و بہبود کے قانون کے تحت عدالت سے رجوع کیا۔ فوٹو : فائل

دبئی سے اپنے بچوں کے ہمراہ لندن میں پناہ لینے والی حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی چھٹی اہلیہ شہزادی حیا بنت حسین نے اپنے شوہر سے حفاظت اور بچوں کی کفالت کے لیے برطانوی عدالت سے رجوع کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شوہر سے اختلافات اور ناچاقی کے باعث بچوں کے ہمراہ دبئی سے پہلے جرمنی اور پھر برطانیہ منتقل ہوجانے والی شہزادی حیا بنت حسین نے بچوں کی تحویل اور جبری شادی کیخلاف برطانوی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ شہزادی برطانوی شہریت بھی رکھتی ہیں۔

ویلز کی عدالت میں شہزادی نے جبری طور پر شوہر کے ساتھ رہنے اور بچوں کی فلاح و بہبود کے قانون کے تحت مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ امیر دبئی محمد بن راشد المکتوم کے ترجمان کی جانب سے مقدمے سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم محمد بن راشد نے انسٹا گرام پر ایک نظم شائع کی تھی جس میں شہزادی کی بے وفائی کا زکر کیا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : دبئی کے حکمراں کی اہلیہ نے جرمنی پہنچ کر سیاسی پناہ کی درخواست دیدی


واضح رہے کہ 45 سالہ حیا بنت حسین جو کہ اردن کے سابقہ بادشاہ کی بیٹی اور موجودہ بادشاہ کی سوتیلی بہن ہیں نے اچانک دبئی سے بچوں کے ہمراہ نکل کر گزشتہ ماہ لندن میں پناہ لے لی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ کے دبئی سے فرار ہونے اور بھارت میں اپنے دوست کے ہمراہ پکڑے جانے کے بہت سے حقائق جاننے کے باعث شہزادی حیا خوف کا شکار تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں