نیب کی خورشید شاہ اور مہتاب عباسی کیخلاف انکوائری کی منظوری

اوجی ڈی سی ایل،نجکاری کمیشن، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری


ویب ڈیسک July 31, 2019
اوجی ڈی سی ایل،نجکاری کمیشن، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری، فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو(نیب) نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار مہتاب سمیت دیگر کے خلاف 9 انکوائریوں کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، نیب اعلامیہ کے مطابق خورشیدشاہ، سردار مہتاب،خالد شیر دل سمیت دیگر کے خلا ف 9 انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب مجھ پر کیس کرکے پچھتائے گا، خورشید شاہ

اجلاس میں سابق ایکسئن ٹیسکو پشاور اکرام اللہ شاہ کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے اور اوجی ڈی سی ایل، نجکاری کمیشن، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شعبہ مالیات خیبرپختونخوا کے خلاف انکوائری چیف سیکرٹری کو بھیجوا دی گئی ہے جب کہ تنویرالحسن گیلانی،افتخار گیلانی، اکبرشاہ رشیدی، شاہد محبوب و دیگر کے خلاف انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کامقصد کرپشن فری پاکستان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں