ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ نوٹی فکیشن جاری
یکم اگست سے گھریلو سلینڈر 1350 جب کہ کمرشل سلینڈر 5194 روپے کا ہوگیا
اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق یکم اگست سے ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں ایک ہزار 384 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس سے ایل پی جی کی قیمت 2 روپے فی کلو گرام بڑھ گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے اطلاق سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 19روپے اضافہ ہوکر ایک ہزار 350 روپے تک ہوگئی ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 90 روپے بڑھ 5 ہزار 194 روپے ہوگئی ہے۔