بھارت ہمارے امن کے پیغام کو ہماری کمزوری نہ سمجھے فردوس عاشق اعوان

امریکا نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں میں ٹیکنیکل سپورٹ دے کر ہندوستان کا جواب دیا، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک July 31, 2019
بھارتی حکومت کشمیریوں کے حقوق تہس نہس کرنے میں لگا ہوئی ہے، فردوس عاشق۔ فوٹو:فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے امن کے پیغام کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں کشمیر کا ذکر آئے گا وہاں پاکستان کا ذکر آئے گا، جہاں سے کشمیر کا نام آتا ہے وہاں سے پاکستان کا وجود نظر آتا ہے، کشمیر کاز پاکستان کاز ہے اور اس کاز کے لیے جس جس نے قربانیاں دیں میں ان کے ساتھ ہوں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنت نظیر وادی میں ہندوستان کی جارحیت جاری ہے، بھارتی حکومت کشمیریوں کے حقوق تہس نہس کرنے میں لگا ہوئی ہے، کشمیری نوجوانوں کے علاوہ بچوں اور ماؤں بہنوں کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہو رہا، انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور بین الاقوامی میڈیا والے آئیں اور دیکھیں کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کس طرح سے پامالی کی جارہی ہے۔

معاون خصوصی نے کا کہنا تھا کہ بھارت ناصرف کشمیر بے گناہ لوگوں کو خون بہا رہا ہے بلکہ پاکستان میں بھی اشتعال انگیزی کرتا رہتا ہے، میرا حلقہ بھی ورکنگ باوٴنڈری پر ہے، وہاں بھی آئے دن گولہ باری ہوتی ہے اور عام عوام کو شہید کر دیا جاتا ہے، اس کے علاوہ پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں بھی بھارت کا ہاتھ ہے، جس کا منہ بولتا ثبوت ہندوستان کا نیول افسر کلبھوشن یادو ہے، جس نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے آیا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں میں ٹیکنیکل سپورٹ دے کر ہندوستان کا جواب دیا، پلوامہ حملے کو پاکستان کے ساتھ زبردستی جوڑ کر بھارت نے اشتعال انگیزی کی بھرپور کوشش کی، جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، بھارتی پائلٹ بھی گرفتار ہوا اور بھارتی طیارے بھی تباہ ہوئے، ایسی کشیدہ صورتحال میں بھی پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارتی طیارہ اور پائلٹ بھارت کو واپس دے کر امن کا پیغام دیا، لیکن ہمارے امن کے اس پیغام کو بھارت ہماری کمزوری نہ سمجھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں