چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

صادق سنجرانی نے اپنے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

صادق سنجرانی نے اپنے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فوٹو: فائل

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے اپوزیشن کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے عہدہ نہ چھوڑنے کی ٹھان لی ہے۔


اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر آج بروز جمعرات خفیہ رائے شماری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ آج مستعفی ہوجائیں تو اچھا ہے، بلاول بھٹو زرداری

رائے شماری سے پہلے حکومت اور اپوزیشن نے اپنی اپنی تیاری کر لی ہے،اس سلسلے میں اکرم درانی کی قیادت میں اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا جب کہ حکومت نے اپنے ارکان کی 100 فیصد حاضری کو یقینی بنانے اور تحریک کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔
Load Next Story