پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ملک کا مستقبل ان سے وابستہ ہے آرمی چیف

امید ہے نوجوان اپنا کردارادا کرتے ہوئے ملک کوخوشحالی اورترقی کی راہ پرڈالیں گے، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک July 31, 2019
پاکستان باصلاحیت نوجوانوں سے مالامال ہے ،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ملک کا مستقبل ان سے وابستہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام میں شریک نوجوانوں نے ملاقات کی۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نوازا ہے، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ملک کا مستقبل ان سے وابستہ ہے، امید ہے نوجوان اپنا کردارادا کرتے ہوئے ملک کوخوشحالی اورترقی کی راہ پرڈالیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان خود پر اعتماد کریں ، میرٹ پر قائم رہیں ، قانون کی حکمرانی کی پیروی کریں اور کامیابی کے لئے زندگی میں شارٹ کٹ تلاش نہ کریں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں