وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا اخراجات کی تفصیلات جاری
وزیراعظم کے دورہ امریکا پر پاکستانی رقم میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دستاویز
ISLAMABAD:
حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکا کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق عمران خان کے دورہ امریکا پر 67 ہزار 180 ڈالرز ( پاکستانی 1 کروڑ 10 لاکھ روپے) خرچ ہوئے۔
یہ خبر بھی پڑھئے: وزیراعظم نے دورہ امریکا کے دوران 10 کروڑ کی بچت کی
حکومت کی جانب سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ 27 رکنی وفد امریکا گیا تھا، وفد کے فضائی سفر پر 60 لاکھ روپے اور ان کے ہوٹل اخراجات کی مد میں ساڑھے 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
دستاویز کے مطابق دورہ امریکا میں وزیراعظم اور ان کے وفد کے کھانے پر 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے، وزیراعظم نے 7 لاکھ روپے ٹپ کی مد میں خرچ کیے اور ایک لاکھ 42 ہزار کے تحائف تقسیم کئے۔