پاک فوج ہر شعبے میں سعودی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے آرمی چیف
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی تعاون موجود ہے، سربراہ پاک فوج
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر شعبے میں سعودی مسلح افواج کےساتھ ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا شہزادہ ترکی بن عبداللہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سعودی وزیردفاع کے مشیر میجر جنرل طلال عبد اللہ العطیبی، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی شریک تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی تعاون موجود ہے۔ پاک فوج ہر شعبے میں سعودی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ آرمی چیف نے سعودی وفد سے شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔