سعیداجمل سے نمٹنے کیلیےآسٹریلیا ویڈیوزکا سہارالےگا

اسپنرکی گیندوںکو سمجھنا بیحد مشکل ہے،فوٹیج دیکھنے سے مدد ملے گی،کلارک

اسپنرکی گیندوںکو سمجھنا بیحد مشکل ہے،فوٹیج دیکھنے سے مدد ملے گی،کلارک. فوٹو: اے ایف پی

پہلے ون ڈے میں سعید اجمل کی عمدہ بولنگ نے آسٹریلوی ٹیم کو پریشان کر دیا، کپتان مائیکل کلارک ویڈیوز کی مدد سے پاکستانی اسپنرکی گیندوں کو سمجھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ میں سعید اجمل نے ہسی برادران اور میسکویل کو ٹھکانے لگایا، گوکہ کم اسکور کی وجہ سے وہ اپنی ٹیم کو فتح تو نہ دلا سکے تاہم حریف بیٹسمینوں کو خوب پریشان ضرور کیا،کلارک بھی اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں، پہلے میچ کے بعد انھوں نے کہا کہ پاکستانی اسپنرز نے شارجہ میں اچھی بولنگ کی خصوصاً سعید اجمل کی گیندوں کو سمجھنا بیحد مشکل ہوتا ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ دوسرے ون ڈے سے قبل اس کی بولنگ کی ویڈیوز دیکھیں، اس سے بیٹسمینوں کو یقیناً کچھ تو مدد ملے گی۔


دوسری جانب کیریئر میں پہلی بار 5 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ بننے والے لیفٹ آرم پیسر مچل اسٹارک نے کہا کہ ہم نے جو گیم پلان تیار کیا تھا اسی پر کاربند رہے، پاکستانی بیٹسمینوں نے بھی خراب شاٹس کھیل کر ہماری مدد کی،پاور پلے میں زیادہ وکٹوں کے حصول نے ہمیں حریف پر حاوی ہونے کا موقع فراہم کیا، انھوں نے کہا کہ پچ نے بولرز کی کافی مدد کی، دیگر پلیئرز نے بھی میرا بھرپور ساتھ دیا جس کی وجہ سے پاکستان بڑا اسکور نہ بنا سکا، اس فتح کا کریڈٹ بولرز کو ہی جاتا ہے، اسٹارک نے مزیدکہا کہ یو اے ای کی سخت کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں ، شام کو موسم دن کے مقابلے میں بہتر ضرور ہوا مگر میں نمی کا تناسب بہت زیادہ تھا۔

یاد رہے کینگرو پلیئرز گرم موسم کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں کھیلنے سے ہچکچا رہے تھے مگر بورڈ کے حکم پر سرخم تسلیم کرنا پڑا، گرمی کا توڑ کرنے کیلیے برف کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story