سندھ حکومت 23 دسمبرکوبلدیاتی الیکشن کرانے پررضامند

الیکشن سے قبل نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں جس کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں


Staff Reporter September 18, 2013
الیکشن سے قبل نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں جس کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سندھ حکومت نے 23دسمبر 2013کوبلدیاتی انتخابات کے انعقادپررضامندی ظاہر کردی ہے۔

اس ضمن میں سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہاگیاہے کہ صوبائی حکومت آئین کے آرٹیکل140-A کے تحت بلدیانی انتخابات کیلیے پر عزم ہے۔



مگراس سے قبل نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں جس کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں،جواب میں بتایاگیاکہ سندھ میں 15 اکتوبر 2013تک حلقہ بندی کاعمل مکمل ہوجائے گا،چونکہ بلدیاتی انتخابات کاانعقادالیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے اس لیے الیکشن کمیشن اس سلسلے میں خط لکھا جارہاہے تاکہ وہ اپنی تیاریاں شروع کردے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |