نامعلوم افراد نے درسی کتب کے بنڈل نالے میں پھینک دیئے

چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کی اردو، سندھی، اسلامیات کی کتابیں شامل

چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کی اردو، سندھی، اسلامیات کی کتابیں شامل فوٹو: فائل

محکمہ تعلیم کی نا اہلی، نامعلوم افراد درسی کتابوں کے بنڈل سیم نالے میں پھینک گئے۔

جام صاحب گپچانی روڑ پر اسٹیڈیم کے مقام پر گورنمنٹ فقیر غلام رسول ہائر سیکنڈری اسکول کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار چھٹی، ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کی اردو، سندھی، اسلامیات اور دیگر مضامین کی درسی کتب کے بنڈل سیم نالے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔


رابطہ کرنے پر پرنسپل مسعود احمد سہتو نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ درسی کتابیں ایک ماہ قبل ہی طلبہ میں تقسیم کر چکے ہیں۔ یہ اسکول اور اساتذہ کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم نے ڈی او سیکنڈری غلام علی برہمانی کی سربراہی میں5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔
Load Next Story