ٹیٹوال سیکٹر میں بھارت کی گولہ باری بچے سمیت 3 افراد شہید

10زخمی،لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس، اسکول و بازار بدستور بند

10زخمی،لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس ، اسکول و بازار بدستور بند فوٹو : اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD:
ٹیٹوال سیکٹر میں بھارتی فوج نے مارٹر کا گولہ فائر کیا جو چلہانہ پھالیاں میں مکان کی چھت پر لگا جس سے مکان تباہ ہوگیا۔


ایل او سی پر کشیدگی برقرار ہے، ٹیٹوال سیکٹر میں گذشتہ صبح 9 بجے بھارتی فوج نے مارٹر کا گولہ فائر کیا جو چلہانہ پھالیاں میں ساجد کے مکان کی چھت پر لگا جس سے مکان تباہ ہوگیا۔ 4 سالہ ایان علی ولد محمد صدیق موقع پر شہید ہوگیا جبکہ گھر کے دیگر 10 افراد گلاب جان زوجہ برکت اللہ، رضیہ زوجہ صدیق، راشدہ بی بی ، صدف، عرفان صدیق، فخر، خرم، ارم، رمیشہ پسران محمد ساجد، شہناز بی بی دختر سلیمان شاہ زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب ضلع جہلم ویلی میں بھارتی بم پھٹنے سے 2 نوجوان عقیل ولد خورشید سکنہ میراکلاں، وسیم ولد اکرم سکنہ بانڈی جاں بحق ہو گئے، گذشتہ روز کی شدید گولہ باری کے بعد ایل او سی کے ملحقہ علاقوں میں خوف ہراس پایا جاتا ہے۔
Load Next Story