ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں ناکام 14 ارب کا شارٹ فال

جولائی کیلیے ریونیو ہدف 291.5 ارب روپے مقرر تھا، ایف بی آر صرف 278 ارب ہی اکٹھا کر سکا


Shahbaz Rana/Irshad Ansari August 01, 2019
جولائی کیلیے ریونیو ہدف 291.5 ارب روپے مقرر تھا، ایف بی آر صرف 278 ارب ہی اکٹھا کر سکا (فوٹو: فائل)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آمدنی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے 700 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے اور گزشتہ ماہ(جولائی 2019 ) کیلیے مقررہ ہدف میں 8 ارب روپے سے زائد کی کمی سمیت تمام تر کوششوں کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آمدنی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

جولائی کے لیے ریونیو کا ہدف 291.5 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا مگر ایف بی آر تقریباً 14 ارب روپے کی کمی سے 278 ارب روپے ہی اکٹھے کرسکا۔ یوں ایف بی آر نے نئے مالی سال کا مایوس کن انداز میں آغاز کیا ہے جس کے لیے ریونیو کا ہدف 50 کھرب 50 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

پہلی مرتبہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں بھی 5 ارب روپے کا شارٹ فال آیا ہے تاہم اگلے چند روز میں رواں ماہ کی ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعداد و شمار موصول ہونے پر شارٹ فال میں 3 سے 4 ارب روپے کی کمی متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں