
ڈیفنس فیز 7 خیابان اتحاد عائشہ مسجد کے قریب قیوم آباد جانے والے ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 4 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 16 سالہ معیز، 20 سالہ صارم قریشی، 20 سالہ شاہ زیب آرائیں اور محمد سمیع کے نام سے کی گئی۔
چاروں نوجوان کورنگی نمبر 4 کے رہائشی اور موٹرسائیکل رائیڈر تھے جو ہفتے میں ایک دو بار ریس لگانے کے لیے کلفٹن سی ویو جاتے تھے۔ واقعے کے وقت بھی چاروں دوست دو موٹرسائیکلوں پر ریس لگاتے ہوئے سی ویو جا رہے تھے کہ تیز رفتار کار انہیں ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں جن کی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔