امریکا کا اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی ہلاکت کا دعویٰ
حمزہ بن لادن کو ایک انٹیلی جنس آپریشن میں قتل کردیا گیا
JAKARTA:
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران حمزہ بن لادن کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے جانشین حمزہ بن لادن کو ایک انٹیلی جنس آپریشن میں قتل کردیا گیا۔ امریکی حکام نے اس آپریشن کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ انہیں کب، کہاں اور کیسے ہلاک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا اسامہ بن لادن کے بیٹے کو پکڑنے کیلیے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
حمزہ بن لادن کی موت سے متعلق سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بارے میں کوئی بات کرنے سے انکار کردیا۔ حمزہ کی عمر 30 سال تھی اور وہ القاعدہ کے اہم لیڈر تھے۔ امریکا نے انہیں عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کی معلومات فراہم کرنے پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ بن لادن کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے لیے خفیہ آپریشن کا انکشاف
اس سال مارچ میں سعودی عرب نے بھی حمزہ بن لادن کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔