سینیٹ میں جو بھی جیتے یا ہارے جمہوریت کمزور ہوگی شیخ رشید

مولانا صاحب آپ کو بتانا چاہ رہا ہوں آپ غلط کھیل رہے ہیں، شیخ رشید

مولانا صاحب آپ کو بتانا چاہ رہا ہوں آپ غلط کھیل رہے ہیں، شیخ رشید فوٹو: فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں جو بھی جیتے یا ہارے جمہوریت کمزور ہوگی۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں جو بھی جیتے یا ہارے جمہوریت کمزور ہوگی، کسی بھی ملک میں چیئرمین سینیٹ کا فٹبال بنایا نہی جاتا، دیوار کے پیچھے جو حالات ہیں وہ بیان نہیں کرسکتا، یہ ہاتھ رگڑ رگڑ کر روئیں گے، ان سب کے ہاتھ گندمیں بھرے ہیں جو قوم کے چہرے پر ملنے جا رہے ہیں، یہ مر جائیں گے مگر پیسے نہیں دیں گے۔


شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان بڑے امتحان سے گزر رہا ہے، فضل الرحمان بادشاہ آدمی ہے، فضل الرحمن نے جو لیز پر زمینیں لی ہیں ان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے، آپ دینی مدرسوں کو نہ استعمال کرو، مولانا صاحب آپ کو بتانا چاہ رہا ہوں آپ غلط کھیل رہے ہیں جب کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی این آر او لینے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس تعویز ہوتے ہیں جو وسیم سجاد کے دور میں بھی چلے تھے تاہم کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوگی، سب صاحب حیثیت سینیٹرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک نے زندہ رہنا ہے اور آگے جانا ہے، ان میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس کا ٹریک ریکارڈ صاف ہو۔
Load Next Story