کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری 138گرفتار اسلحہ برآمدمنگھوپیر میں مقابلہ
گرفتارملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے52ہتھیار،2بم اورمنشیات برآمدکرلی گئی
پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے اورٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 138ملزمان کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے95 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران119ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں3 قاتل،5 اغواکار ،ایک ٹارگٹ کلر،15 مفرورو اشتہاری،29 اسلحہ ایکٹ کے تحت ،30منشیات فروش،12ڈکیت و چورشامل ہیں،گرفتارملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے52ہتھیار،2بم اورمنشیات برآمدکرلی گئی۔رینجرز نے مختلف علاقوں قائدآباد،داؤدگوٹھ،تیسر ٹاؤن،گرین ٹاؤن، رشید آباد،شاہ فیصل کالونی،چنیسر گوٹھ اورنارتھ ناظم آبادمیں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
منگھوپیر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں سی آئی ڈی پولیس پر جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ پولیس نے متاثرہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ، پاکستان بازار پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ اورنگی ٹاؤن پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے چند گھنٹے قبل پیر آباد میں جماعت اسلامی کے علاقائی عہدیدار کے گھر پر کریکر حملہ کیا تھا جبکہ بی آئی بی پولیس نے رات گئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔