دیا مرزا کی شادی کے 5 سال بعد شوہر سے علیحدگی

ہم دونوں زندگی کے کئی اتار چڑھاؤ میں ایک ساتھ رہے لیکن اب باہمی رضامندی سے الگ ہورہے ہیں، دیا مرزا


ویب ڈیسک August 01, 2019
اداکارہ دیا مرزا اور ساحل سانگھا شادی سے قبل گہرے دوست تھے فوٹوانٹرنیٹ

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنی 5 سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان کرکے ساتھی فنکاروں سمیت مداحوں کو چونکادیا۔

فلم''رہنا ہے تیرے دل میں''،''سنجو'' اور''تم کو بھول نہ پائیں گے'' سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ وپروڈیوسر دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے اختتام کا اعلان کرکے سب کو چونکادیا۔

اداکارہ دیا مرزانے 5 سال قبل اپنے دیرینہ دوست ساحل سانگھا سے شادی کی تھی، دونوں شادی سے قبل گہرے دوست تھے اورتقریباً 6 سال تک دوستی کے رشتے میں بندھے رہنے کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیاتھا۔ اداکارہ دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ''11 سال تک ساتھ رہنے کے بعد ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ لیکن ہمارے درمیان دوستی کا رشتہ قائم رہے گا اور ہم دونوں اب بھی ایک دوسرے کی عزت کرتے رہیں گے۔

دیا مرزا نے لکھا کہ ان کی اور ان کے شوہر کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن وہ دونوں ہمیشہ ساتھ رہے۔ انہوں نے اپنے گھروالوں اوردوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں سمجھا اس کے ساتھ ہی ادکارہ دیا مرزا نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔''

واضح رہے کہ دیا مرزا اور ساحل سانگھا کی شادی 18 اکتوبر 2014 کو آریا سماج رواج کے مطابق ہوئی تھی، دیا مرزا نے اپنی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ سب ایک خواب کی طرح لگ رہاہے۔ دیامرزا اورساحل سانگھا بزنس پارٹنرز بھی ہیں۔ دونوں ''بورن فری انٹرٹینمنٹ'' پروڈکشن ہاؤس چلاتے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B0nCDW9FBNS/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں