سینیٹ نے قیدی کی کرپشن کا بیانیہ مسترد کردیا فردوس عاشق اعوان

آج پھر پاکستان اور قومی بیانیہ جیتا ہے، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک August 01, 2019
آج پھر پاکستان اور قومی بیانیہ جیتا ہے، فردوس عاشق اعوان۔ فوٹو: فائل

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سینیٹ نے قیدی کی کرپشن کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سینیٹ نے قیدی کی کرپشن کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے، اپوزیشن کے اپنے ہی ارکان نے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا، جیل میں بیٹھے کرپٹ ٹولے نے کبھی پاکستان کو قبول نہیں کیا، آج پھر پاکستان اور قومی بیانیہ جیتا ہے، اپوزیشن کا بہانہ کوئی اور تھا، نشانہ کوئی اور تھا۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ سینیٹ عوام کی طاقت کا سرچشمہ ہے جس کو ذاتی مفاد کے لیے یرغمال بنانے کی کوشش کی جارہی تھی، اپوزیشن پے درپے شکست کھاکر بھی سمجھ نہیں رہی ہے جب کہ ادارے مضبوط ہوں گے توسینیٹ مضبوط ہوگی۔

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کے اپنے ہی ارکان نے انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا، سینیٹ ارکان نے ثابت کردیا کہ وہ جیل سے ڈوریاں ہلانے والوں کے اشاروں پر نہیں چلیں گے، سینیٹ نے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے اور بڑھتا رہے گا، وزیراعظم عمران خان عوام کا درد اور احساس رکھتے ہیں جب کہ تحریک انصاف کی حکومت 18 اگست کو تعمیر پاکستان کا ایجنڈا دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں