غوث علی شاہ کی پیر پگارا سے ملاقات فنکشنل لیگ میں شمولیت پر بات چیت

ملاقات میں ملکی سیاسی باالخصوص سندھ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع

ملاقات میں ملکی سیاسی باالخصوص سندھ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع فوٹو: فائل

ن لیگ سندھ کے مستعفی صدر سید غوث علی شاہ نے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا سے کنگری ہائوس میں ملاقات کی۔


ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی باالخصوص سندھ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر معاملات زیر غور آئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ غوث علی شاہ کی فنکشنل لیگ میں شمولیت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پرپیر پگارا نے غوث علی شاہ کو عمرے کی ادائیگی پرمبارک باد پیش کی جبکہ غوث علی شاہ نے پیر پگارا کو عمرے سے واپسی پرخانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کے تبرکات بھی پیش کیے۔
Load Next Story