وائس چانسلر جامعہ کراچی کے لیے 19 درخواستیں موصول
سرکاری جامعات کے دو موجودہ اور ایک سابق جبکہ نجی جامعہ کے ایک وی سی امیدواروں میں شامل
KARACHI:
جامعہ کراچی کے مستقل وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے سندھ حکومت کو 19 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے مستقل وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے سندھ حکومت کو سرکاری جامعات کے دو حاضر سروس وائس چانسلرز، ایک سابق وائس چانسلر اور نجی جامعہ کے وائس چانسلر سمیت 19 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے مطابق جامعہ کراچی کے وائس چانسلرکی اسامی کے لیے موصول درخواستوں میں سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی درخواست بھی شامل ہے جب کہ حکومت سندھ نے ان کے خلاف پہلے ہی سہ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی رکھی ہے تاہم وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کے دفاع میں معاملہ عدالت لے جا چکے ہیں۔
دیگر امیدواروں میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی بینظیرآباد (نوابشاہ) کے سابق وائس چانسلر ارشد سلیم، نجی جامعہ سے نذیر حسین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد قادری، جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے علاوہ شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر ڈاکٹر جمیل کاظمی، میرین بیالوجی کے پروفیسر پیرزادہ جمال، شعبہ نباتیات کے پروفیسر احتشام الدین، شعبہ اطلاقی کیمیا کے پروفیسر مہدی حسن بھی شامل ہیں۔
ان امیدواروں میں جامعہ سندھ شعبہ جرمیات کے پروفیسر نبی بخش ناریجو، عارف کمال (ریاضی)، احسان الہیٰ ولیم (میرین سائنسز) اور پروفیسر مونس احمر کے علاوہ دیگر امیدواروں نے بھی اسامی کے لیے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو درخواستیں دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال جامعہ کراچی سے قبل کراچی میں ہی قائم شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی آف لا کے وائس چانسلر کی اسامی کے لیے ملنے والی درخواستوں کی اسکروٹنی شروع کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں قائم تلاش کمیٹی نے اپنا اجلاس 6 اگست کو طلب کر رکھا ہے کیونکہ حکومت سندھ فوری طور پر لا یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا ارادہ رکھتی ہے۔