سینیٹ الیکشن میں خفیہ بیلٹ کا فائدہ اٹھا کر ووٹ تبدیل کرائے گئے بلاول بھٹو

افسوس کی بات ہے کہ عام انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں بھی ووٹ مسترد کر کے اپوزیشن کو ہرایا گیا، چیئرمین پیپلز پارٹی

سینیٹرز کو خریدنے کے باوجود 50 سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف ووٹ دیا، چیئرمین پیپلز پارٹی (فوٹو: فائل)

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے جنرل الیکشن کی طرح اس بار بھی ووٹ مسترد کر کے اپوزیشن کو ہرایا گیا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں خفیہ بیلٹ کا فائدہ اٹھا کر ووٹ تبدیل کرائے گئے، افسوس کی بات ہے کہ عام انتخابات کی طرح اس بار بھی ووٹ مسترد کر کے اپوزیشن کو ہرایا گیا، یہ عمل وفاق، سینیٹ اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔


یہ پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دینے والے ارکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

بلاول کا کہنا تھا کہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پریذائیڈنگ افسر کہہ رہا ہے کہ 54 ووٹ تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ہیں، پیپلزپارٹی اس معاملے کی ضرور چھان بین کرے گی، سینیٹرز کو خریدنے کے باوجود 50 سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف ووٹ دیا، اپوزیشن ہار کر بھی جیت گئی اور ہم نے آج حکومت کو بے نقاب کردیا، مایوس بالکل نہیں ہوں جمہوریت کے لیے جدو جہد کرتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحاریک عدم اعتماد ناکام
Load Next Story