ایوان بالا کو صادق سنجرانی جیسی غیرجانبدار شخصیت کی ضرورت ہے وزیراعلیٰ بلوچستان

صادق سنجرانی کی حمایت کرنے والے سینیٹرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، جام کمال


ویب ڈیسک August 01, 2019
صادق سنجرانی کے غیر جانبدارانہ رویہ کو اپوزیشن اراکین بھی تسلیم کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ ایوان بالا کو صادق سنجرانی جیسی غیر جانب دار شخصیت کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک اعتماد کی ناکامی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ سینیٹ اراکین نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دئیے، صادق سنجرانی کی حمایت کرنے والے سینیٹرز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایوان بالا کو صادق سنجرانی جیسی غیرجانب دار شخصیت کی ضرورت ہے اور صادق سنجرانی کے غیر جانب دارانہ رویے کو اپوزیشن اراکین بھی تسلیم کرتے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پر بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے جشن منایا گیا اور کارکنوں نے ڈھول کی تاپ پر رقص کیا۔

صادق سنجرانی کے آبائی شہر چاغی میں بھی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پر جشن کا سماں تھا، قبائلی عمائدین اور شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کیا جب کہ شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں