پاکستان میں پہلی بار’ فوکل کرائیوابلیشن‘ سے دل کے مرض کا کامیاب علاج

پروسیجر این آئی سی وی ڈی کی ٹیم نے الیکٹروفزیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر اعظم شفقت کی سربراہی میں ٹیم نے سرانجام دیا


Numainda Express August 01, 2019
پروسیجر این آئی سی وی ڈی کی ٹیم نے الیکٹروفزیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر اعظم شفقت کی سربراہی میں 29 جولائی 2019 کو سرانجام دیا ہے، فوٹو: فائل

پاکستان میں پہلی بار قومی ادارہ برائے امراضِ قلب نے فوکل کرائیوابلیشن (دل کے تیز دھڑکن کی بیماری) کا عمل کامیابی سے سرانجام دے دیا۔

قومی ادارہ برائے امراضِ قلب نے پاکستان میں پہلی بار 60 سالہ خاتون کا کامیابی سے فوکل کرائیو ابلیشن (دل کے تیز دھڑکن کی بیماری) کا پروسیجر بالکل مفت سرانجام دیا گیا، مریضہ غلام فاطمہ کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے ہے جسکی عمر 60 سال ہے۔

یہ پروسیجر این آئی سی وی ڈی کی ٹیم نے الیکٹروفزیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر اعظم شفقت کی سربراہی میں 29 جولائی 2019 کو سرانجام دیا ہے۔ اس حوالے سے این آئی سی وی ڈی کے پروفیسر ڈاکٹر اعظم شفقت کا کہنا تھا کہ یہ پروسیجر ان مریضوں کے لئے ہوتا ہے جن کے دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے۔کامیابی سے یہ پروسیجر کیا گیا ہے، مریضہ 27 سالوں سے اِس مرض میں مبتلا تھی۔

Pakistan first heart focal cryoablation Prof. Dr. Azem Shafqet main pic ڈاکٹر اعظم شفقت

ڈاکٹر اعظم شفقت نے مزید بتایا کہ جب یہ مریضہ ہمارے پاس این آئی سی وی ڈی میں آئی تو یہ اندازہ ہوا کے اگر ہم اس کے دل کی دھڑکن کو نارمل طریقے سے جلانے کی کوشش کریں گے تو اس سے مریضہ کے دل کی دھڑکن غیر معمولی کمی ہونے کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے پاس اب جلانے کے بجائے اس کو فریز کرنے کی سہولت موجود ہے، آسان الفاظ میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ دل کے اس متاثر حصے کو اتنا ٹھنڈا کیا جاتا ہے کہ وہ مرض جڑ سے ختم ہوجاتا ہے، اس سے قبل دل کی متاثرہ بافتوں (ٹشوز) کو بعض طریقوں سے جلایا جاتا تھا لیکن منجمد کرکے ختم کرنے کا طریقہ قدرے جدید اور مؤثر ہے۔

Pakistan first heart focal cryoablation patient Ghualm Fatima مریضہ غلام فاطمہ

ڈاکٹر اعظم شفقت کا کہنا تھا کہ اس مریضہ کا ہم نے کامیابی سے کرائیو ابلیشن پروسیجر کیا، اس مریضہ کے دل کی دھڑکن جو پہلے مہینے میں کئی مرتبہ 200 منٹ فی رفتار پر چلی جاتی تھی اب وہ بالکل نارمل ہے۔

این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے این آئی سی وی ڈی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج این آئی سی وی ڈی نے پاکستان میں پہلی بار کرائیو ابلیشن پروسیجر سرانجام دے کر ایک اور سنگِ میل عبور کیا ہے۔ این آئی سی وی ڈی، امراضِ قلب کا جدید علاج فراہم کرنے میں دنیا کا بہترین ادارہ بن چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |