شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک

گزشتہ رات ایک بجے کے قریب دہشت گردوں نے دتہ خیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ احمر قمر پر راکٹوں سے حملہ کیا، عسکری ذرائع


ویب ڈیسک September 18, 2013
دہشت گردوں کو چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا، عسکری ذرائع فوٹو فائل

شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔


عسکری ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایک بجے کے قریب دہشت گردوں نے دتہ خیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ احمر قمر پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مزید حملوں سے قبل ہی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |