شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک
شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
عسکری ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایک بجے کے قریب دہشت گردوں نے دتہ خیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ احمر قمر پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مزید حملوں سے قبل ہی بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔