ڈی آئی خان حلقہ این اے 25 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ختم ووٹوں کی گنتی جاری

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی


ویب ڈیسک September 18, 2013
انتخاب میں جے یو آئی ایف کے اسعد محمود اور پی ٹی آئی کے داور کنڈی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ فوٹو : فائل

مولانا فضل الرحمان کی خالی کی گئی ڈی آئی خان کی نشست حلقہ این اے 25 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، حلقے میں کل 308 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے اور سب کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے، انتخاب کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لئے فوج کے علاوہ بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان سے اضافی پولیس اور ایف سی کے دستے بھی حلقے میں تعینات کئے گئے۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خالی کی تھی جنہوں نےعام انتخابات میں اس حلقے سے 77 ہزار 595 ووٹ حاصل کئے تھے، ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے داور خان کنڈی کو 47 ہزار 543 اور پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی کو 46 ہزار 262 ووٹ ملے تھے۔

ضمنی انتخاب میں مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسعد محمود کے مقابلے میں کنڈی خاندان نے اتحاد کرلیا ہے اور اب انجینیئر داور خان کنڈی ان کا مقابلہ کررہے ہیں جس سے حلقے میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ اس حلقے میں بھی 22 اگست کو ضمنی انتخاب ہونا تھے تاہم سیکیورٹی کے غیر یقینی حالات کی باعث انتخاب کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں