صرف سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد سیلز ٹیکس چارج کر سکتے ہیں ایف بی آر

عوام خریداری پر رسید طلب کریں جس پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر درج ہو، دوسری صورت میں وہ سیلز ٹیکس نہیں لے سکتا۔


Numainda Express August 02, 2019
عوام خریداری پر رسید طلب کریں جس پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر درج ہو، دوسری صورت میں وہ سیلز ٹیکس نہیں لے سکتا۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے واضح کیا ہے صرف سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد سیلز ٹیکس چارج کر سکتے ہیں، اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ گاہک سے سیلز ٹیکس تب لیا جائے گا، اگر سپلائر سیلز ٹیکس رجسٹر ڈ ہے اور اس نے اپنارجسٹریشن نمبر رسید پر درج کیا ہے۔ ایف بی آر نے عوام کو مشورہ دیا ہے وہ خریداری پر رسید طلب کریں جس پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر درج ہو، دوسری صورت میں وہ سیلز ٹیکس نہیں لے سکتا۔

مشاہدے میں آیا ہے کہ اشیا اور خدمات کے سپلائرز گاہک سے سیلز ٹیکس لے لیتے ہیں جبکہ گاہک کو دی گئی رسید میں سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر درج نہیں ہوتا، یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ رسید پر صرف نیشنل ٹیکس نمبر درج ہوتا ہے تاکہ یہ تاثر دیا جاسکے کہ سپلائر رجسٹرڈ ہے،ایسا کرناجرم ہے جس کی سزا متعین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں