غیرملکی کرنسی دبئی لے جانےکی کوشش کے الزام میں ن لیگ کے رہنما چوہدری مبشر گرفتار

اے ایس ایف نےدوران تلاشی 70 ہزار یواے ای درہم برآمد ہونے کے بعد چوہدری مبشر کو گرفتارکرکے کسٹم کےحوالےکردیا۔


ویب ڈیسک September 18, 2013
چوہدری مبشرکے خلاف غیرملکی کرنسی بیرون ملک لےجانےکامقدمہ درج کرلیاگیاہے، کسٹم حکام فوٹو؛ فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری مبشر کوغیرملکی کرنسی دبئی لے جانےکی کوشش کے الزام میں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات سےسابق رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری مبشرحسین سیالکوٹ ایئرپورٹ سےدبئی روانہ ہورہےتھےکہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نےدوران تلاشی ان کے پاس سے 70 ہزار یواے ای درہم برآمد کئے، اے ایس ایف نے چوہدری مبشر کو گرفتارکرکے کسٹم حکام کےحوالےکردیا۔

کسٹم حکام کےمطابق چوہدری مبشرکے خلاف غیرملکی کرنسی بیرون ملک لےجانےکا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں