چین کے ساتھ آزادتجارتی معاہدے پرنظرثانی کی تیاریاں

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے3ستمبر کواسٹیک ہولڈرز کااجلاس طلب کرلیا

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے3ستمبر کواسٹیک ہولڈرز کااجلاس طلب کرلیا. فوٹو فائل

KARACHI:
وفاقی وزارت برائے قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے چین کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے پر نظرثانی کیلیے اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق چین پاکستانی پھل، سبزیوں، پراسیس فوڈ اور ڈیری اور لائیو اسٹاک مصنوعات کی بڑی منڈی بن سکتی ہے جس کیلیے موثر فریم ورک تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔


وفاقی وزارت فوڈ سیکیورٹی انڈ ریسرچ نے چین کی منڈی کی اہمیت کے پیش نظر چین کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے میں ترمیم اور نظرثانی کیلیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی اور ترمیم کیلیے پاکستانی تجاویز اور ورکنگ پیپر جلد ہی پاکستان کا دورہ کرنے والی چینی حکام کی ٹیم کو پیش کی جائیگی۔

وفاقی وزارت نے اس سلسلے میں 3ستمبر کو اسلام آباد میں اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو تجاویز اور آرا کے ہمراہ ورکنگ پیپر پر غور کے لیے مدعو کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story