افغان فورسز کی سرحدی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ خاتون سمیت 5 پاکستانی جاں بحق 20 زخمی

افغان حکام معاملے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 18, 2013
ژوب کے قریب سرحدی علاقے قمر دین میں افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی فوٹو: فائل

MIRANSHAH: پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 5 پاکستانی جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ژوب کے قریب سرحدی علاقے قمر دین میں افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اس کے 2بھائی اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں، زخمیوں کو قریب ترین اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ نے فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر شدید احتجاج اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکام سے معاملے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


واضح رہے کہ افغان فورسز کی جانب سے اس سے قبل بھی مارٹر حملے اور بلااشتعال فائرنگ کی جاتی رہی ہے، مئی میں پاکستان نے افغان حکومت سے چیک پوسٹ پر فائرنگ پر احتجاج کیا تھا، نیز نارائی میں 11 نومبر 2012 کو افغان فورسز کی فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |