کے الیکٹرک کے خلاف کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج

پاپوش نگر میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگ کر شیخ سعد احمد جاں بحق ہوا تھا۔


Numainda Express August 02, 2019
پاپوش نگر میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگ کر شیخ سعد احمد جاں بحق ہوا تھا۔ فوٹو:فائل

پاپوش نگر پولیس نے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف درج کرلیا۔

ایس ایچ او فرخ ہاشمی نے بتایا کہ 29 جولائی کو بارش کے دوران پاپوش نگر کے علاقے چاندنی چوک کے قریب بجلی کے پول سے کرنٹ لگ کر شیخ سعد احمد جاں بحق ہوا تھا۔

پولیس نے شیخ سعد کی ہلاکت کا مقدمہ نمبر 160/19 متوفی کے بھائی شیخ وقاص احمد کی مدعیت میں کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ غفلت و لاپروائی کی دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں دو روز تک ہونے والی بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں سے کرنٹ لگ کر بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |