لاہور میں واٹس ایپ پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے 4 افراد گرفتار

ملزمان لڑکیوں کو ویڈیوز اور واٹس ایپ کے ذریعے دیگر مواد سے بلیک میل کرتے تھے، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک August 02, 2019
ملزمان لڑکیوں کو ویڈیوز اور واٹس ایپ کے ذریعے دیگر مواد سے بلیک میل کرتے تھے، ترجمان ایف آئی اے فوٹو: فائل

ایف آئی سائبر کرائم سیل نے کارروائی کے دوران واٹس ایپ پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کے دوران واٹس ایپ پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان لڑکیوں کو ویڈیوز اور واٹس ایپ کے ذریعے دیگر مواد سے بلیک میل کرتے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی لڑکیوں کے گھروالوں کی شکایت پر کی گئی جب کہ گرفتار ہونے والوں میں حارث عمران، طلحہ ظہر، فخروالدین اور عبدالروف شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں