سندھ اسمبلی میں شادی کی تقاریب میں ون ڈش کی قرار داد منظور

شادی کی تقاریب میں ون ڈش کی قراد پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کی۔


ویب ڈیسک September 18, 2013
سندھ اسمبلی میں گواہوں کے تحفظ کا ترمیمی بل 2013 بھی متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا۔ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی میں شادی کے تقاریب کے دوران مہمانوں کو صرف ایک ڈش پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

شادی کی تقاریب میں ون ڈش کی قراد پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اس کے علاوہ سندھ اسمبلی میں وزیرِپارلیمانی امورڈاکٹرسکندرمندرو کی جانب سے پیش کیا جانے والا گواہوں کے تحفظ کا ترمیمی بل 2013 بھی متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا۔

ڈاکٹرسکندرمندرو کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے موثرقانون سازی کی ضرورت ہے، گواہوں کا تحفظ نہ ہونے پرکوئی بھی عینی شاہدمجرم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں