قومی ادارے پر الزامات لگانے کی بجائے حاصل بزنجو شکست تسلیم کرلیں وزیر دفاع

میرحاصل بزنجو کا تبصرہ ان کی سیاسی بصیرت اورسنجیدگی کی عکاسی نہیں کرتا، پرویز خٹک


ویب ڈیسک August 02, 2019
میرحاصل بزنجو کا تبصرہ ان کی سیاسی بصیرت اورسنجیدگی کی عکاسی نہیں کرتا، پرویز خٹک فوٹو:فائل

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حاصل بزنجو قومی ادارے پر الزامات لگانے کی بجائے اپنی شکست تسلیم کریں۔

وزیردفاع پرویز خٹک نے قومی ادارے کے سربراہ سے متعلق بے بنیاد الزامات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بے بنیاد تبصرے کرنے سے بہتر ہے کہ میرحاصل بزنجو اپنی شکست تسلیم کریں، میرحاصل بزنجو کا تبصرہ ان کی سیاسی بصیرت اورسنجیدگی کی عکاسی نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: حاصل بزنجو کا بیان جمہوریت کی خدمت نہیں، ترجمان پاک فوج

گزشتہ روز سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔ اپوزیشن کے 64 ارکان میں سے صرف 50 ارکان نے تحریک کی حمایت میں ووٹ دیا۔ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے متعلق سوال کے جواب میں سینیٹر حاصل بزنجو نے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے بھی کہا ہے کہ حاصل بزنجو کا بیان جمہوریت کی خدمت نہیں اور ایک اہم قومی ادارے کے سربراہ کو ملوث قراردینا بے بنیاد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔