پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض ہیں وزارت صحت

مختلف طبی مراکز میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 24 ہزار 331 ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک August 02, 2019
مختلف طبی مراکز میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 24 ہزار 331 ہے، رپورٹ فوٹو:فائل

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزار مریض ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزارت صحت نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ایڈز کے 1 لاکھ 65 ہزارمریض ہیں، مختلف طبی مراکز میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 24 ہزار 331 ہے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ ایڈز کے 12 ہزار 202 مریض رجسٹرڈ ہیں، سندھ میں 6 ہزار 867 اور خیبر پختون خواہ میں 2ہزار 4 مریض ہیں، وفاق میں 2 ہزار 424 جبکہ بلوچستان میں 834 مریض رجسٹرڈ ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں ن لیگ کے شیخ فیاض نے کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وقفہ سوالات ہے اورکوئی متعلقہ وزیرموجود نہیں، کل جو جھرلو پھیرا وزرا اسی وجہ سے مصروف ہوں گے۔

کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں